سندھ کا 60 فیصد بجٹ شہروں کیلئے ہے: خورشید شاہ‘ اعداد و شمار غلط ہیں: بابر غوری

28 ستمبر 2014
سندھ کا 60 فیصد بجٹ شہروں کیلئے ہے: خورشید شاہ‘ اعداد و شمار غلط ہیں: بابر غوری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے سندھ کی تقسیم کی بات افسوسناک ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آنا چاہئے۔ کشمیر کا مسئلہ بہت پرانا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تین جنگیں ہوچکی ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ عمران خان کے الزامات کا نوٹس تیار کر لیا ہے۔ سندھ دھرتی کو ماں کہنے والے الطاف نہ جانے کیوں اسکی تقسیم کی بات کر رہے ہیں۔ سرائیکی صوبے کی بات محرومی کی وجہ سے ہے۔ بھائی سے کہوں گا ماں کی تقسیم کی بات نہ کریں۔ سندھ کے بجٹ کا 60 فیصد شہری آبادی پر خرچ ہو رہا ہے۔ اسکے جواب میں متحدہ کے رہنما بابر غوری نے کہا ہے  خورشید شاہ غلط اعداد و شمار پیش نہ کریں۔ سندھ کے شہری علاقوں پر 6 فیصد بجٹ بھی خرچ نہیں ہو رہا۔ نفرت پر مبنی بیانات کی وجہ سے الگ صوبوں کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...