پاک فضائیہ کے افسر کی سیکرٹری دفاع، ایئر فورس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

28 ستمبر 2014

اسلام آباد(ثناء نیوز)پاک فضائیہ کے  افسر نے سیکریٹری دفاع اور ایئر فورس حکام کے خلاف   لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ  میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر انکے ساتھ ایک مجرم کے طور پر سلوک کیا گیا۔