ریٹرننگ افسران بیورو کریسی سے لینے سے شفاف انتخابات ممکن نہیں:افضل خان
اسلام آباد (ان لائن) انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران عدلیہ کی بجائے بیوروکریسی سے لینے کے فیصلے سے صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں محض اس تبدیلی سے الیکشن صحیح نہیں ہوگا، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ آزاد اور خودمختار الیکشن کمشن قائم کیا جائے۔