الیکشن کمشن کی ارکان اسمبلی کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو جائیگی

28 ستمبر 2014

اسلام آباد (آئی این پی)  الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہوجائیگی۔  وزیراعظم نواز شریف سمیت 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں، تاحال 8 سو سے زائد  ارکان نے تفصیلات  جمع نہیں کرائیں۔