شریف برادران کو بالآخر استعفے دینے پڑیں گے: جمشید دستی

28 ستمبر 2014

اسلام آباد (آن لائن) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ شریف برادران کو بالآخر استعفے دینے پڑیں گے۔اگر وہ اپنی ضد پر قائم رہے تو پارلیمنٹ کا وجود خطرے میں ہے۔ شریف برادران کو میثاق جمہوریت تو یاد ہے مگر انہوں نے منظم سازش کے تحت پنجاب میں دھاندلی کروائی وہ یاد کیوں نہیں۔