اسلام آباد میں عید سے 2 روز قبل ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ

28 ستمبر 2014

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں عید سے دو روز قبل ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف کمشنر کے قریبی ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ عید کے موقع پر دارالحکومت کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے چیف کمشنر کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ امکان یہی ہے کہ عید سے چند روز قبل اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔