دھرنے کی سازش ناکام ہو گئی: فضل الرحمن

28 ستمبر 2014

اسلام آباد (وقت نیوز) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنا سازش ہے جو ناکام ہوچکی۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تمام چیلنجز سے نمٹنے کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم کیخلاف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی سازش نہیں ہونی چاہئے، وزیراعظم کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تقریر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔