کوئی حکومت سیلاب کیلئے منصوبہ بندی نہیں کرتی: مولانا فضل الرحمن بن محمد

28 ستمبر 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی حکومت سیلاب کی روک تھام کیلئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کرتی اور عوام کو اس قدرتی آفت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے اور بعدازاں ان کی بحالی اور ریلیف کیلئے بھی خاطرخواہ انتظامات نہیں ہوتے۔ اول تو ڈیم بنائے جائیں تاکہ یہی پانی بعد میں کام آئے اور دوسرے دریاؤں کو 20 فٹ گہرا کیا جائے تاکہ پانی کی روانی کناروں کے اندر ہی رہے اور تباہی نہ ہو۔