دھرنا سیاست نے دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح کیا: شہزاد نذیر

28 ستمبر 2014

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صوبائی راہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ  دھرنا سیاست نے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح کردیا ۔پاکستان کے دوسرے ملکوں سے معاشی ،سیاسی ،سفارتی تعلقات ،معاہدوں اور منصوبوں پر دھرنوں کے برے اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔