سیاسی محاذ آرائی کے باعث ملک کی معاشی بنیادیں ہل رہی ہیں: پیر نصیر احمد قادری
فیروز والا (نامہ نگار) اہلسنت جماعت راوی ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر سید نصیر احمد قادری نے کہا کہ ملک میں سیاسی محاذ آرائی کی وجہ سے ملک کی معاشی بنیادیں ہل رہی ہیں۔ پاکستان کی بقا اور استحکام کیلئے سیاسی جماعتیں اپنا قبلہ درست کر لیں۔ آج پوری قوم کو رنگ برنگ انقلابات کا سامنا ہے۔