لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے‘ متعدد گاڑیاں‘ موٹر سائیکلیں چوری

28 ستمبر 2014

لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں  وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔  ڈاکوؤں نے محمد اسلم سے 8 لاکھ‘ طارق خورشید سے 6 لاکھ‘ نذیر سے5 لاکھ‘عبدالخالق سے 5 لاکھ‘عبدالعزیز  سے 4 لاکھ‘ ناصر شفیع کی والدہ سے 4 لاکھ‘سجاد یوسف سے3 لاکھ‘ صحافی جمیل اطہر  سے2  لاکھ‘ الماس سے1لاکھ‘دلبرحسین سے 13لاکھ‘شفیق کی دوکان سے2 لاکھ‘ تنویر سے موٹر سائیکل ، فہیم کے کلینک سے 40 ہزار‘ سہیل سے 22 ہزار‘شہزاد کی بیوی سے دو ڈاکوئوں نے پرس چھین لیا۔خالد کے گھر سے  24  لاکھ ‘ زاہد اقبال سے 4 لاکھ‘ارسلان چوہدری  سے 5  لاکھ‘ عبدالغفار 4 لاکھ‘امتیاز عزیز  اڑھائی لاکھ مالیت کی نقدی ، ادویات اور یو پی ایس چوری کر لیں ۔چوروں نے حسنات احمد ،محمد عمران،  سرفراز کی کاریں ، محمد امین ، جاوید اقبال کے کیری ڈبے جبکہ  محمود‘ غلام سرور‘ شرافت‘ افضال‘  منظور‘غالب‘ احسان‘ نعمان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ علاوہ ازیں معروف تاجر اشتیاق بلو کا ایک لاکھ تیس ہزار کا آئی فون  ڈاکو چھین کر لے گئے۔   راوی بلاک اقبال ٹائون کے رہائشی  شہزاد علی کی بیوی سے ڈاکو  ئوں نے  نقدی چیک بک زیورات اور اہم دستاویزات چھین لیں۔