ٹرین کی زد میں آکر‘ نشہ آور چیز کھانے سے 2 افراد ہلاک

28 ستمبر 2014

لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ ٹائون میں نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ نامعلوم شخص  ریلوئے لائن پھاٹک عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔نواں کوٹ میں نوسربازوں نے 40 سالہ شخص کو نشہ آور چیز کھلاکر ہلاک کردیا اور نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ کے قریب ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا ۔ راہگیروں نے اسے ہسپتال پہنچایا ۔ جانبر نہ ہوسکا۔