جیالوں کو الطاف کے بیان پر ردعمل سے روکدیا: بلاول

28 ستمبر 2014

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو الطاف حسین کے بیان پر ردعمل سے روک دیا۔کراچی کے امن کیلئے جیالوں کو ردعمل کے اظہار سے روکا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم، تحریک انصاف کا طریقہ اختیار نہ کرے۔ پی ٹی آئی نے فوج کو سیاست میں ملوث کرنے کا آغاز کیا۔