لوگوں کو ایسا طرز زندگی سکھائوں گا وہ اپنا حق چھین لیں: طاہرالقادری

28 ستمبر 2014
لوگوں کو ایسا طرز زندگی سکھائوں گا وہ اپنا حق چھین لیں: طاہرالقادری

اسلام آبا (این این آئی/ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو خوف و ہراس کے علاوہ کچھ نہیں دیا، اس نظام کے ہوتے ہوئے ملک کے عوام کو کچھ نہیں ملے گا، اگر کسی کے گھر کریک ڈائون کیا گیا تو میں اس شہر کے لوگوں کو حکم دوں گا کہ وہ تھانوں سے لوگوں کو چھڑالیں، اب لوگوں کو ایسا طرز زندگی سکھائوں گا کہ وہ اپنا حق خود چھین لیں گے، پارلیمنٹ میں بھی ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں، پارلیمنٹ گلوبٹوں کوراستہ دیتی ہے اور ملک کے غریب عوام کو قتل کیا جاتا ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے کاروبارکو بچانے کیلئے شورمچایا جاتا رہا، حمام میں سب ایک جیسے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے آئیڈیل صوبہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں ایک سو ایک فیصد اضافہ ہوا ہے، سات ماہ میں دو لاکھ جرائم کی سنگین وارداتیں ہوئیں، ساڑھے گیارہ ہزار سنگین جرائم کا ہر روز ارتکاب ہوتا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں، لوگوں کی عزت وآبرو اور جان ومال کے تحفظ کیلئے 530 ارب روپے خرچ کردئیے گئے لیکن امن کہیں نظر نہیں آیا۔ ہفتہ کو انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ایسی جمہوریت جو لوگوں کو انصاف نہ دے سکے اس جمہوریت کو نہیں مانتے۔ انہوںنے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو سوائے خوف و ہراس کے کچھ نہیں دیا، اس نظام کے ہوتے ہوئے اس ملک کے عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔
طاہر القادری