مکرمی! جناب اسلام علیکم، دھرنا گروپ اور ان کا حواری بکاﺅ میڈیا اس انقلاب کے خلاف صف آراءہے جو حقیقت میں آچکا ہے کہ پہلی بار ملکی ترقی اور حقیقی ملکی مفاد کو ہمارے سیاسی لیڈرز نے اپنے سیاسی، ذاتی مفادات پر ترجیح دی اور تمام سیاسی پارٹیاں پارلیمنٹ میں متحد ہوئیں۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے سربراہوں نے گوادر منصوبے کا افتتاح اکھٹے کیا۔طاہر القادری اور عمران خان گلے پھاڑ پھاڑ کر بادشاہوں کی طرح حکمرانوں پر بے ہودہ، بے بنیاد الزام، گالی گلوچ اور دھمکیاں لگا رہے ہیں۔ اہم قومی عمارتوں کو توڑ پھوڑ پولیس اور تمام اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے لیکن حکومت خاموش ہے بلکہ اس شرافت اور صبرو برادشت پر بھی حکومتی رٹ ختم ہونے کے طعنے سن رہی ہے۔ پھر بھی بڑی ڈھٹائی سے جمہوریت حکومت اور پارلیمنٹ کے خلاف غلیظ نعرے بازی اور بکواس جاری ہے۔ ( ملک عبدا لقادر کھوکھر شرقپور روڈ شیخوپورہ بالمقابل جامع رقوبہ شیخوپورہ)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024