مکرمی! سیاست میں خوب گند گھولنے کیساتھ ساتھ اسلام آباد میں یہ جو ”دھرنا اینڈ کمپنی“ نے دوسری نوعیت کا گند ڈال کر بدبو اور تعفن پھیلایا ہوا ہے‘ حکومت کو چاہئے کہ وہ انہیں کثیر تعداد میں جھاڑو اور ٹوکرے لیکر دے تاکہ صبح صبح اپنے ہی پھیلائے گند کے ٹوکرے اپنے اپنے سروں پہ اٹھائے اور انقلاب زندہ باد کے نعرے لگاتے روزانہ اس گند کوکہیں دور پھینک آیا کریں۔ یہ خود تو شاید اس بدبو اور تعفن کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں مگر باقی شہر اور اہالیان شہر کا کیا قصور ہے کہ وہ ناکردہ گناہ کی سزا خواہ مخواہ ہی بھگتتے پھریں۔ دھاڑنے‘ چنگھاڑنے اور تہس نہس پھیر دینے کے دعویداروں کے مطالبے پر میاں برادران نے استعفے تو دیئے نہیں مگر سِڈا لگائے بیٹھے کنٹینر برادران کو یہ سامان ضرور دیدیں۔ قوم پہ احسان عظیم ہوگا۔(محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024