چیمپئنز لیگ میں آئندہ بھی جیتنے کی کوشش کرینگے: عمر اکمل

28 ستمبر 2014

لاہور (نمائندہ سپورٹس)  لاہور لائنز کے بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ میری پارٹنر شپ اس وقت  لگی جب ٹیم کو ضرورت تھی ہمارا پہلا مقصد میچ جیتنا  تھا اس میں ہم کامیاب رہے اور آئندہ میچز  بھی جیتنے کی  بھرپور کوشش کریں گے ۔ چیمپئنز لیگ میں بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔