قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: پشاور پینتھرز اور لاہور لائنز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

28 ستمبر 2014
قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: پشاور پینتھرز اور لاہور لائنز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پی سی بی  کے زیراہتمام قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پشاور پینتھرز  اور لاہور لائنز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں ۔پہلے سیمی فائنل میں پشاور پینتھرز نے 7 وکٹوںپر156رنز بنائے۔سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم 7وکٹوں پر150رنز بناسکی۔ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور لائنز نے 7 وکٹوں پر 179 رنز بنائے کامران اکمل نے 77، امام الحق نے 50 رنز بنائے‘ محمد عرفان نے 3 وکٹیں حاصل کیں ملتان ٹائیگرز کی ٹیم 170 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ محمد آفتاب نے 4 وکٹیں حاصل کیں کامران اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔