حمزہ شہباز کے خطاب کے دوران چند نوجوانوں نے ”گو نواز گو“ کے نعرے لگا دئیے

28 ستمبر 2014

 لاہور (خصوصی رپورٹر) سیاست کے عالمی د ن کے موقع پر الحمرا ہال میں تقریب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی تقریر کے دوران حاضرین میں سے چند نوجوانوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا دئیے۔ حمزہ شہباز جب تقریر کر رہے تھے تو ایک خاتون نے کھڑے ہو کر کہا ”جھوٹ جھوٹ“۔ اسکے ساتھ ہی چند نوجوان بھی اٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے نعرے بازی شروع کردی اور ہال سے باہر چلے گئے جہاں انہوں نے نعرے بازی جاری رکھی۔ ان نوجوانوں نے حمزہ شہباز کی الحمرا ہال سے روانگی کے موقع پر بھی نعرے بازی کی۔نعرے بازی