ایل ڈی اے رہائشی سکیموں میں پلاٹ کی فروخت کیلئے این او سی لازمی قرار

28 ستمبر 2014
ایل ڈی اے رہائشی سکیموں میں پلاٹ کی فروخت کیلئے این او سی لازمی قرار

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں واقع کسی پلاٹ کی ٹرانسفر سے پہلے اس کے موجودہ مالک کے لیے ایل ڈی اے سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہے جس کے بغیر پلاٹ فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ ان دستاویزات میں ایل ڈی اے کا جاری کردہ این او سی، فروخت کنندہ اور خریدار دونوں کے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی، دونوں کی تصدیق شدہ تصاویر، فروخت کنندہ کے حق میں جاری شدہ ٹرانسفر لیٹر کی تصدیق شدہ نمونے اور نوٹری پبلک سے تصدیق شدہ فریقین کے بیانات حلفی شامل ہیں۔