عوامی بیداری نظام زرو ظلم کے خاتمہ کا پیش خیمہ ثابت ہو گی: حامد رضا

28 ستمبر 2014

لاہور (سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئر مین صاحبزادہ رضا نے کہا ہے کہ داعش والے جہاد کے نام پر فساد پھیلا رہے ہیں۔ ان کا اسلام سے تعلق نہیں۔ حکومت کے خلاف عوام کا غصہ خطرناک حد کو چھو رہا ہے۔ سپریم کورٹ 2010ءمیں سیلاب پر قائم ہونے والے کمشن کی رپورٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا عوامی بیداری نظام زر و ظلم کے خاتمہ کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔