سیاسی بحران سے پورا ملک مفلوج ہو کر رہ گیا: قاضی احمد سعید

28 ستمبر 2014

لاہور (خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ سیاسی بحران سے پورا ملک مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جس سے عوام اور ملک دونوں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی سیاست ایک بند گلی میں پھنسی ہوئی ہے اگر اس سے نکلا نہ گیا تو پھر ملکی سیاسی صورت حال مختلف ہو گی۔