نجی سکولوں کو کمرشلائزیشن نہ کرانے پر سیل کرنا قابل افسوس ہے: ادیب جاودانی

28 ستمبر 2014

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ٹاﺅن میں 50 کے لگ بھگ نجی تعلیمی اداروں کو مستقل کمرشلائزیشن نہ کروانے پر سیل کر دیا گیا جو قابل افسوس ہے کمرشلائزیشن کیلئے ایک مرلہ کی فیس 3 لاکھ روپے مقرر ہے جو نجی سکولوں کو دینا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹسز دیئے بغیر سکولوں کو سیل کرنا خلاف قانون ہے اس کے خلاف ہم ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر رہے ہیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...