پیر پگاڑا لیگی دھڑوں کو ایک کرنے کیلئے کوششیں شروع کرنے والے ہیں: شیخ انور سعید
لاہور( فرخ سعید خواجہ)مسلم لیگ فنکشنل کے سیکریٹری جنرل شیخ انور سعید نے انکشاف کیا ہے کہ پیر صاحب پگاڑہ پیر ضبغت اللہ شاہ راشدی اپنے والد پیر صاحب پگاڑا او رڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کی خواہش پوری کرنے کے لئے میدان میں اترنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز نوائے وقت کو دیئے گئے خصوصی انٹر ویو میں شیخ انور سعید نے مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد کے حوالے سے مزید بتلا یا کہ پیر صاحب پگاڑہ عام انتخابات سے پہلے ہی مسلم لیگی دھڑوں کو ایک کرنے کے خواہاں تھے اور اس سلسلے میں ان کی مسلم لیگ ن کے سر براہ نواز شریف سے ملاقات بقول پیر صاحب تسلی بخش رہی تھی تا ہم اس وقت یہ بیل منڈھے نہیں چڑھ سکی۔ پیر صاحب پگاڑہ ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ کو ایک کرنے کے لئے اپنے قریبی افراد سے صلاح مشورہ کر رہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں وزیر اعظم محمد نواز شریف ، سینئر رہنما چوہدری حامد ناصر چٹھہ، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی ، اعجاز الحق سمیت دیگر بزرگ مسلم لیگی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ ا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈاکٹر مجید نظامی صاحب کی کوششوں پر بڑے پیر صاحب پگاڑہ نے غیر مشروط طور پر متحدہ مسلم لیگ مےں شامل ہونے کی پےشکش کی تھی ۔
شیخ انور سعید