لاہور:ایک خاتون سمیت 3 مزید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
لاہور (آئی این پی) صوبائی دارالحکومت میں 1 خاتون سمیت 3 مزید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں 23 سالہ رضیہ‘ علی مرتضیٰ اور احتشام نامی نوجوان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
اور ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔