عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اٹھائیس ڈالر فی اونس کے زبردست اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت تریسٹھ ہزار تین سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت اٹھائیس ڈالر کے نمایاں اضافے کے بعد سترہ سو اسی ڈالر ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس زبردست اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کے دام تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ملک بھر میں چوبیس قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے بڑھ کر تریسٹھ ہزار تین سو روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کے دام چار سو انتیس روپے اضافے کے بعد چون ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔