ادارے کام کرنا چھوڑ دیں تو مضبوط عدلیہ لوگوں کا سہارا ہوتی ہے: جسٹس مشیر عالم
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مشیر عالم نے کہا ہے کہ وکلاءحق کا ساتھ دیں تو معاشرے میں بہتری آ سکتی ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ شہر میں روز دس، بارہ لوگ خون کا خراج دیتے ہیں۔ ہمیں ان کی تکلیف اور دکھ کا کوئی احساس نہیں بار ان کا ساتھ دینے میدان میں نہیں آئی عدالتیں کٹھن مرحلے سے گزر رہی ہیں۔ جہاں دیگر ادارے کام چھوڑ دیں وہیں مضبوط عدلیہ لوگوں کا سہارا ہوتی ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار یاسین آزاد نے کہا کہ بلوچستان جانے کے بعد احساس ہوا کہ صوبے کی صورتحال بہت خراب ہے۔
مشیر عالم