نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے،مہر محمد ایوب دولو

Oct 28, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مہنگا ئی ، بے روزگاری اور بجلی کے بلوں نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے  بیروز گاری غربت اورافلاس کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی کے ساتھ نشے کی طرف بڑھ رہی ہے بجلی کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی گھروں کے کرائے کم اور بل زیادہ ہو چکے ہیں حکومت بجلی کے بلوں میں کمی کرے مہنگائی میں کمی صرف زبانی جمع تفریق ہے روزانہ کی بنیاد پر قیمتی بڑھ رہی ہیں جس کو کم کرنے کیلئے حکومت اور انتظامیہ نوٹس لے،نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوسی توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایولز ایراڈیکشن نیٹ ورک اینڈ رول پرموشن سوسائٹی کے جنرل سیکر ٹری مہر محمد ایوب دولو نے اپنے بیان میں کیا۔

مزیدخبریں