میری زندگی سادہ مگر بامعنی ہے‘ نیلم منیر

Oct 28, 2021 | 13:29

ویب ڈیسک

 معروف اداکارہ نیلم منیر خان نے اپنی زندگی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی سادہ مگر بامعنی ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی، جس میں وہ انتہائی خوب صورت دکھائی دے رہی ہیں۔ نیلم منیر نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا کہ میری زندگی سادہ مگر بامعنی ہے، الحمد اللہ۔ نیلم منیر کی نئی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ ان کی تصاویر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں