زیک زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے آلودگی پھیلانے لگے
اوچ شریف (نمائندہ نوائے وقت) زیک زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے آلودگی پھیلانے لگے ۔شہریوں محمد عمر ٗندیم احمد ٗمحمد سیفل ٗریحان ٗاسامہ ٗعمران ودیگران نے بتایا بغیر ٹیکنالوجی کے چلنے والے بھٹہ خشت کا دھواں فضا میں پھیلنے کی وجہ سے الودگی پھیل رہی جس سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے زیک زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹہ خشت پر پابندی ہے اسکے باوجود محکمہ ماحولیات کے افسران کی ملی بھگت کی وجہ سے کاروائی ٹھپ کر دی جاتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھٹہ خشت مالکان ماہانہ منتھلیاں دیکر منہ بند کر رکھے ہیں ۔ شہریوں نے وزیر اعلی ہنجاب اورمحکمہ ماحولیات کے اعلی افسران سے نوٹس لے کر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔