متحدہ عرب امارات میں تین روزہ میگا سیل کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے تحت صارفین مختلف اشیا 90 فیصد خصوصی رعایت پر حاصل کرسکیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں (جمعرات سے)دبئی فٹنس چیلنج کے جشن کے موقع پر تین روزہ میگا سیل کا انعقاد کیا جارہا ہے، امارات میں مقیم صارفین 90 فیصد رعایت پر مختلف اشیا حاصل کرسکیں گے۔متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے لیے اپنے پیاروں کے لیے تحائف اور دیگر آئٹمز خریدنے کا نادر موقع ہے۔میگا سیل 29 اکتوبر صبح 10 بجے سے شروع ہوگی اور 31 اکتوبر کی رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38