امریکی شہر سان فرانسسکو میں قائم ادارے پلینٹ لیبز کی طرف سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصویروں میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایران نے نطنز میں اپنے ایک جوہری مرکز پر نئی تعمیرات شروع کر رکھی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تصویریں امریکی شہر سان فرانسسکو میں قائم ادارے پلینٹ لیبز کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکا میں صدارتی الیکشن سے محض چند روز قبل ان تصاویر کا اجرا معنی خیز ہے۔ قبل ازیں ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے بھی یہ تسلیم کیا تھا کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات میں سے ایک پر ایک نیا اور جدید تر سینٹری فیوج اسمبلی پلانٹ تعمیر کر رہا ہے۔ اس ادارے کے سربراہ کے مطابق اقوام متحدہ کی اس ایجنسی کے معائنہ کار اس تعمیراتی منصوبے سے آگاہ ہیں۔
یران-اسرائیل کشیدگی اور مہنگائی کی لہر
Apr 15, 2024