چیچنیا کے مشہور لیڈر رمضان قدیروف نے فرانسیسی صدر پر مسلمانوں کو اشتعال دلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کا موازنہ ایک دہشت گرد سے کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے مسلم اکثریتی جنوبی علاقے کے سربراہ اور طاقتور سمجھے جانے والے لیڈر رمضان قدیروف نے فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کے موقف کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ چوالیس سالہ قدیروف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ فرانس کے صدر خود بھی دہشت گرد نظر آنے لگے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اشتعال انگیزی کی حمایت کرنے سے درپردہ وہ خود مسلمانوں کو ایسے جرائم کرنے پر ابھار رہے ہیں۔رمضان قدیروف کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ماکروں کے موقف نے تقریبا دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور اس طرح کی حکمت عملی کے افسوسناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ماکروں کو ایسی اشتعال انگیزی اور عقائد پر حملے بند کرنا ہوں گے۔ دوسری صورت میں ان کا تاریخ میں شمار ان صدور کی فہرست میں ہو گا، جنہوں نے پاگل پن کے فیصلے کیے،رمضان قدیروف کا صدر ماکروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آپ آسانی سے اپنے آپ کو اپنے ملک میں دہشت گردی کا قائد اور معمار کہہ سکتے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38