پانی کے تنازعہ پر 2افراد ، دکاندار کے تشدد سے نوجوان جاں بحق
گگو منڈی + وہاڑی (نامہ نگار/ خبر نگار) فصل کو پانی لگانے کا تنازعہ اور دکان سے مٹھائی اٹھا کر کھانے پر تشدد‘ تین افراد جاں بحق‘ خاتون سمیت 4 زخمی‘ محنت کش کی درخت سے لٹکتی نعش برآمد‘ گگو منڈی سے ’’نامہ نگار‘‘ کے مطابق فصل کو پانی لگانے کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم آمنے سامنے سے فائرنگ 2 افراد جاں بحق‘ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی۔گزشتہ روز سہ پہر تین بجے کے قریب نواحی گائوں 277 ای بی کا جہانگیر اپنی فصل کو پانی لگا رہا تھا کہ اس دوران اس کے مخالفین فریاد وغیرہ آ گئے اور مبینہ طور پر پانی لگانے سے منع کیا جس کے نتیجہ میں دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔ کلہاڑیوں ڈنڈوں اور آتشیں اسلحہ سے حملہ کر دیا اور آ منے سامنے سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں جہانگیر اسکے دو بیٹے روشن علی اور جمیل جبکہ مخالف فریق کے فریاد حسین، اسلم اور شاہدہ بی بی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو مقامی رورل ہیلتھ سنٹر میں لے جایا گیا جہاں جہانگیر اور فریاد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ اسلم اور شاہدہ بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال بورے والا ریفر کر دیا گیا۔ وہاڑی سے ’’خبر نگار‘‘ کے مطابق دکان سے مٹھائی اٹھا کر کھانے پر دکاندارکے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ مبینہ طور پر چک نمبر 218 ای بی کے 27 سالہ محمد آصف نے پل 48 میں واقع مٹھائی کی دکان سے مٹھائی اٹھا کر کھا لی جس پر مالکان عبدالغفور اور اقبال نے 3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آصف کو پکڑ کر اپنے ڈیرہ چک نمبر 230 ای بی میں لے گئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا رسیوں سے باندھ دیا اور جلاتے رہے حالت غیر ہونے پر نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے اطلاع پر مضروب کے بڑے بھائی علی حسنین نے اسے اٹھایا اور علاج کروایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ تھانہ صدر وہاڑی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کبیروالہ سے ’’نامہ نگار‘‘ کے مطابق ’’قتل یا خودکشی‘‘سو لہ سالہ محنت کش نوجوان کی درخت سے لٹکتی نعش برآمد، متوفی مقامی زمیندار کے پاس ملازم تھا، گزشتہ شب نواحی موضع کھوکھراں محبت ترگڑ میں 16 سالہ نوجوان محمد رمضان ولد محمد جوئیہ کی نعش آم کے باغ میں ایک درخت پر لٹکتی پائی گئی، نواں شہر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔