میٹرک کے ضمنی امتحان کا 7 نومبر سے آغاز
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام میڑ ک کا ضمنی امتحان 7 نومبر سے شروع ہوگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بورڈ حکام کے مطابق میٹرک ضمنی امتحان کے لئے ڈیٹ شیٹ تیار کرلی گئی۔ پہلے روز جنرل سائنس اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا پیپر لیا جائے گا۔ امتحانات سترہ نومبر تک جاری رہیں گے۔ کرونا وائرس پروموشن پالیسی کے مطابق صرف دسویں جماعت کے امتحان ہوں۔