مدرسے پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے: طاہرہ نجم
ملتان ( لیڈی رپورٹر ) معروف سماجی رہنما طاہرہ نجم نے پشاور دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدرسے کے معصوم بچوںپر حملہ بزدلانہ اقدام ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ ایسے دلدوز واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی واضح پالیسی مرتب کرے ۔