بم دھماکوں میں سلیکٹڈ حکمران ملوث ہیں : ملک مظہر پہوڑ
وسندے والی (نامہ نگار) پیپلز پارٹی فرانس میں نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی اور پشاور میں بم دھماکے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ کوئٹہ اور پشاور میں بم دھماکوں میں سلیکٹڈ حکمران خود ملوث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی مظفرگڑھ کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ نے کیا۔