خیرپور اور رانی پور شوگر ملز نے کرشنگ کا اعلان کردیا
خیرپور(بیورورپورٹ)خیرپور اور رانی پور شگر ملز نے 5 نومبر سے ملز کی چمنی جلا کرشنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا،سرکاری طورپرگنے کی فروخت کے دام کا اعلان نہ ہوسکا ،202 روپے فی من گنا لینے کا اعلان آبادگاروں کی جانب سے 300 روپے فی من گندم کادام مقرر کرنے کا مطالبہ۔خیرپور شگر ملز اور رانی پور شگر ملز نے نومبر کے پہلے ہفتہ 5 نومبر سے چمنی جلانے اور کرشنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور گنا 202 روپے خریدا جائے گا جب کہ اس سلسلے آبادگاروں کاکہناتھاکہ سرکاری طورپر گنے کی خریداری کا دام مقرر نہ ہونے کے سبب 202 روپے گنا خریدنے کا ملز انتظامیہ کا اعلان ہے جب کہ حکومت کی جانب سے گنے کی خریداری 300 روپے فی من مقرر کیاجائے۔ تاکہ آبادگاروں کی معاشی حالت بہتر ہوسکے اگر انہیں مناسب دام نہ ملاتو پھر وہ گنے کے کولھو سے گڑ بناکر فروخت کریں گے شگر ملوں کو گنا سپلائی نہیں کیاجائے گا انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے گنے کا سرکاری دام 300 روپے فی من خریداری کا اعلان کیاجائے کا مطالبہ کیا ہے۔