سکھر سے موٹر سائیکل چوری
سکھر(بیورورپورٹ)نامعلوم چور موٹر سائیکل لے اڑے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ راؤ شفیع اللہ بی سیکشن کی حدود سے محمد دانیال ولد مستقیم احمد راجپوت کی موٹر سائیکل جو کہ رات کو گھر کے نیچے فرئیر روڈ نزد عروج گارمنٹس گلی میں کھڑی کی تھی نامعلوم چور چوری کر کے فرار ہو گئے ، متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے کی پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے ۔