عید میلاد النبی منانا مسلمانوں کا حق ہے‘ کافروں کا نہیں:طاہر مکی
ٹنڈوآدم (نامہ نگار)گوہرشاہی گستاخ رسول تھا،بریلوی علماء و مفتیان کرام کے فتاویٰ موجود ہیں ،انہیں عیدمیلادالنبی منانے کا حق نہیں ،توہین رسالت،توہین اسلام، کے جرم میں میرپورخاص انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عمرقیدکی سزاسنائی ،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری مفتی محمد طاہرمکی ،شبان ختم نبوت سندھ کے محمد محرم علی راجپوت ،حافظ محمد ایمان سموں،نے مدنی میلادکمیٹی ٹنڈوآدم کے صدر علامہ انورقادری ،اور جمعیت علماء پاکستان نورانی کے صدر حافظ محمد راشد قادری سے جدا جدا ملاقات کی اور انہیں گستاخ رسول جھوٹی مہدویت کے دعویدار ملعون ریاض احمد گوہر شاہی کی تنظیم انجمن سر فروشان اسلام کی جانب سے شائع شدہ’’ عیدمیلادالنبی مبارک ہو‘‘کے بینر دکھائے اور کہا کہ یہ فتنہ خودکو بریلوی مسلم کی چھتری تلے چھپاناچاہتاہے ،جبکہ تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے بانی ممتاز عالم دین علامہ احمد میاں حمادی نے ملعون گوہر شاہی کو انسداددہشتگردی میرپور خاص کی خصوصی عدالت سے توہین رسالت،توہین خدا،توہین اسلام کے جرم میں تین بار عمر قیدکی سزادلوائی ہے،جس پر بریلوی مکتب فکر کے دونوں علماء نے جداجدا سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گوہر شاہی اور اسکے ماننے والے کسی بھی زاویے سے مسلمان نہیں انکے خلاف ہمارے برلوی علماء و مفتیان کرام کے فتاویٰ موجود ہیں جسمیں واضح طورپر گوہر شاہی اور اسکے ماننے والوں کو کافرقراردیا جاچکاہے ،لہٰذاگوہر شاہی کی تنظیم انجمن سرفروشان اسلام یا المہدی فائونڈیشن کی جانب سے ’’جشن عیدمیلادالنبی مبارک ہو‘‘کے بینر ہم نہیں چلنے دیں گے میلاد النبی منانامسلمانوں کاحق ہے کافروں کا نہیں ،علماء نے مل کر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر گوہر شاہی کی جانب سے حیدرآباد،کوٹری،سمیت ملک بھر میں جہاں کہیں بھی ’’جشن عیدمیلادالنبی مبارک ہو‘‘کے بینرزچسپاں کئے گئے۔ انہیں اتاراجائے اور انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، ورنہ حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔