کار حادثے میں متعدد افراد زخمی
میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص میں سلطان آباد کے حیدرآباد روڈ پر کار کی تیزرفتاری سے ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ کار دوحصوں میں ٹوٹ گئی اور کار سوار زخمی ہوگئے، جن کو فوری طور پر سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے رہائشی نصیر انصار کی گاڑی ٹائے راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے دیوار سے ٹکراگئی جس میں مسیح انصار اور ان کے دوست شجاعت معمولی زخمی ہوئے، جن کو فوری طور پر سول اسپتال میرپورخاص لایا گیا، جہاں ان کی طبی امداد کرنے کے بعد گھرروانہ کردیا گیا۔