کاشتکار گندم کی کاشت ماہ نومبر میں مکمل کریں : رانا مقصود ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خانیوال
دھان کی پرالی کو آگ لگانے کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی: تربیتی پروگرام و سموگ آگاہی مہم سے خطاب
کبیروالا (نامہ نگار)موضع کوٹ اسلام میں سابقہ چیئر مین چوہدری رشید احمد کے ڈیرہ پر کاشتکاروں کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کیا جس میں رانا مقصود احمد اور ڈاکٹر خالد محمودنے پروگرام میں شرکت کرنیوالے سینکڑوں کاشتکاروں سے خطاب کیا ۔کاشتکارواں کو ہدایت کی گئی کہ گندم کی کاشت ماہ نومبر میں مکمل کریں۔