الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے این اے254 میں پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان کی نااہلی سے متعلق درخواست دلائل کے لئے مقرر
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے این اے254 پر پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان کی نااہلی سے متعلق درخواست دلائل کے لئے مقرر کردی ۔پیر کو الیکشن کمیشن میں این اے254 کراچی سے پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی،سماعت میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے اپنے خلاف دائر درخواست پراعتراض اٹھایا اور الیکشن کمیشن سے درخواست خارج کرنے کی استدعا کی۔الیکشن کمیشن نے ان کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے نااہلی کیس کی سماعت پانچ نومبر کو دلائل کے مقرر کردی۔واضح رہے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ایم این اے کے خلاف فخر السلام نے درخواست دائر کر رکھی ہے،پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان پر اشتہاری ہونے کا الزام ہے۔