شاہد خاقان عباسی کی طبیعت بھی بگڑ گئی، میڈیکل بورڈ کی اسپتال داخل کرنے کی سفارش

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طبیعت بھی بگڑ گئی جب کہ میڈیکل بورڈ نے انہیں اسپتال داخل کرنے کی سفارش کردی ہے۔اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی ہے، میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کو ہرنیا آپریشن کے لیے اسپتال داخل کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بات سامنے آئی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری ہے۔