کشمیر میں مظالم پر حکومتی مجرمانہ خاموشی مجرمانہ ہے:عبدالغفارروپڑی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم پر حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے۔ اسلامی قوتوں سمیت پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کی بجائے مسلمانوں کی نسل کشی پر آواز اٹھائے اور دشمنان اسلام کی بیخ کنی کیلئے عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیریوں پر بھارتی ضلب کے خلاف یوم سیاہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مودی کو عالمی دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ نہتے کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کشمیر میں انسانیت سوزی کو اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارواں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر پوری دنیا میں ظلم و ستم جاری ہے لیکن عالمی برادری سمیت اسلامی ممالک کی بے حسی قابل تشویش ہے۔ انہون ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتقام کی سیاست نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔