کراچی کے علاقے لیاری میں موٹر سائیکل سوار ملزمان تاجر کو گینگ وار کمانڈر کے نام سے پرچی تھما کر فرار ہوگئے۔شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری بھی سر اٹھانے لگی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایکشن کے باوجود شہر میں بھتہ خور سرگرم ہیں۔واٹس ایپ کال کے بعد بھتہ خوروں کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، لیاری کے مقامی تاجر کو گینگ وار کمانڈر کے نام سے پرچی ملی ملنے والی پرچی پر غیر ملکی نمبر درج تھا۔تاجر سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے10لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا اور پرچی دے کر فرار ہوگئے، متاثرہ تاجر نے واقعے کی اطلاع بغدادی تھانے میں کر دی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024