نارنگ منڈی: لاثانی ایکسپریس سے ٹکرانے پر ٹریکٹر کے پرخچے اُڑ گئے، ڈرائیور محفوظ رہا
نارنگ منڈی، نارووال(نامہ نگاران) لاہور سے براستہ نارووال سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس نواحی ریلوے سٹیشن کلاس گورائیہ کے قریب پھاٹک کھلا ہونے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، ٹریکٹر کے پرخچے اڑ گئے۔ ٹریکٹر ڈرائیور نے چھلانگ لگاکر جان بچا لی۔ ریلوے پولیس کے تعاقب کے باوجود ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہوگیا، حادثہ کے باعث لاثانی ایکسپریس آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ انجن کو جزوی نقصان پہنچا، مسافر محفوظ رہے، ٹریکٹر ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں