عمران کے احتجاج کو فوج کی مدد سے روکنا قومی مفاد میں نہیں: صدر سپریم کورٹ بار
اسلام آباد (آئی این پی) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید علی ظفر نے پی ٹی آئی کے 2 نومبر کے اسلام آباد احتجاج پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت جو احکامات جاری کئے ہیں، جس میں افواج پاکستان کی مدد طلب کی ہے وہ بلا جواز اور غیر ضروری ہیں، حکومت کو یہ اختیار ہے کہ وہ افواج پاکستان کی مدد طلب کر سکتے ہیں مگر ان اختیارات کا استعمال صرف اور صرف اس صورت میں ہو سکتا ہے کہ جب پولیس اور عوامی ادارے حالات اور امن برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہوں اور جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہو، احتجاج کو افواج پاکستان کی مدد سے روکنا ہرگز قومی مفاد میں ہے نہ ہی کوئی یہ سوچ سکتا ہے کہ افواج پاکستان اپنی طاقت کا استعمال عوام پر کرے گی، اس احتجاج میں جمہوریت کو نقصان ہوتا دکھائی نہیں دیتا حکومت پہلے سے ہی گھبرائی ہوئی نظر آتی ہے۔ پی ٹی آئی پر بھی فرض ہے کہ وہ یقین دلائے کہ اسلام آباد کے عوام روزمرہ کے امور بخوبی انجام دے سکیں گے۔
صدر سپریم کورٹ بار