بجٹ کی تیاری کیلئے 3 محکموں کو تربیت یافتہ افراد مہیا کئے جا رہے ہیں: عائشہ غوث
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب کے تین بڑے محکموں صحت،سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کو آزمائشی طور پر تربیت یافتہ افراد مہیا کئے جارہے ہیں جو ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں ان کی رہنمائی کریں گے۔کامیابی کی صورت میںآئندہ دیگر محکموں کو بھی ایسے تربیت یافتہ سٹاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز فسکل مانیٹرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔