نادرا زلزلہ سے متاثرہ اضلاع میں جاکر مفت شناختی کارڈز جاری کرے: نثار
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار خان نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی امدادی اقدامات کرتے ہوئے متاثرین کے اضلاع میں جا کران کو مفت شناختی کارڈز جاری کئے جائیں، شناختی کارڈ کے حصول کیلئے کسی قسم کی دستاویزات طلب نہ کی جائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز چودھری نثار نے چیئرمین نادرا کو زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی امدادی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں افراد کو مفت شناختی کارڈز جاری کئے جائیں متاثرہ افراد کسی بھی نادرا کے رجسٹریشن آفس سے یا وین کو درخواست دے سکتے ہیں، چیئرمین نادراکی طرف سے ڈی جی پشاور کو صوبے بھر میں آپریشنل کارروائیوں کی نگرانی کی ہدایت جاری کر دی۔